Saturday, October 3, 2020

انڈیا میں کورونا وائرس سے اموات زیادہ کیوں ہو رہی ہیں؟

 انڈیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے تقریباً ایک لاکھ اموات ہو چکی ہیں۔ انڈیا سے زیادہ اموات صرف امریکہ اور برازیل میں ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے انڈیا کے لیے ستمبر کا مہینہ بدترین تھا۔ اوسطً 1100 انڈین شہری یومیہ ہلاک ہوئے۔ علاقائی طور پر حالات بہت مختلف ہیں کیونکہ کچھ ریاستوں میں ہلاکتوں کی شرح بہت زیادہ ہے جسے ماہرین اس بات کی عکاسی سمجھ رہے ہیں کہ وائرس ابھی ملک میں پھیل رہا ہے۔

انڈیا کے بدترین علاقوں کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں اور ان کی وجوہات کیا ہیں؟

مہاراشٹر سرفہرست ہے

مہاراشٹر انڈیا کی سب سے بڑی اور امیر ترین ریاستوں میں سے ایک ہے۔ اور یہاں تصدیق شدہ مریضوں اور ہلاکتوں دونوں ہی کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ریاست میں 13 لاکھ کیسز سامنے آ چکے ہیں اور 36000 افراد اس مرض کی نذر ہو چکے ہیں۔

مہاراشٹر میں یہ وبا جلد ہی پھیل گئی تھی اور اس میں کمی سامنے نہیں آئی۔ ستمبر میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد 300 سے 500 کے درمیان رہی جو کہ دیگر کئی بری طرح متاثرہونے والی ریاستوں سے کہیں زیادہ ہ۔


No comments:

Post a Comment

آج مریخ زمین سے اتنا قریب ہے کہ اسے دیکھا جا سکتا ہے....

  سنہ 2003 میں مریخ زمین سے 34.8 ملین میل کے فاصلے پر آ گیا تھا جو تقریباً 60 ہزار برس میں قریب ترین فاصلہ تھا امریکہ کے ادارے ناسا کے مطابق...